پاکستان

اختیارات سے تجاوز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو چھ ماہ قید

مارچ 1, 2024 2 min

اختیارات سے تجاوز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو چھ ماہ قید

Reading Time: 2 minutes

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے.

جمعے کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اختیارات سے تجاوز پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشن ملک جمیل ظفر،اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او ناصر منظور کو بالترتیب چھ ماہ، ۴ ماہ اور دو ماہ قید کی سزا سنا دی جو اپیل کے تیس دنوں کے دوران معطل رہے گی۔ اپیل دائر نہ ہونے اور تیس دن کی مدت ختم ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر کے جیل ڈال دیا جائے گا۔ تینوں افسران پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جو درخواست گزاروں کو ادا کیا جائے گا۔

‏عدالت نے ۷ ستمبر ۲۰۲۳ کو پی ٹی آئی کے راہنما شھریار آفریدی کی طرف سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست پر ان افسران پر فردِ جرم عائد کی تھی، الزام تھا کہ مذکورہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کے ۳ ایم پی او کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود شھریار آفریدی کو انہی اختیارات کے تحت گرفتار کیا تھا۔

21 فروری کو عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا.
16 اگست عدالت نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا .

‏توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی فاروق بٹر اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او ناصر منظور پر 7 ستمبر 2023 کو فرد جرم عائد کی گئی

جسٹس بابر ستار نے دوران سماعت ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کر کے ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس میں 6 ماہ کی قید ہے، آپ بھی تھوڑا سا جیل میں رہ لیجیے گا تاکہ آپ کو بھی معلوم ہو دوسرے کیسے جیل میں رہتے ہیں.

مختصر سزا ہونے کی وجہ سے عدالت نے ایک ماہ کے لئے سزائیں معطل کر دیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے