بطور وزیراعلٰی گنڈاپور کا پہلا حکم، سرکاری بھرتیوں پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteوزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف لینے کے بعد پہلا حکم نامہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا جاری کیا ہے۔
سنیچر کی شام صوبے میں تمام بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔
وزیراعلی کے حکم پر جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2023 سے 29 فروری 2024 تک تمام سرکاری بھرتیوں کی تفصیل بھی ایک ہفتے میں طلب کر لی گئی۔
واضح رہے کہ اس دوران صوبے میں نگراں حکومت تھی۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا میں سنہ 2013 سے تحریک انصاف کی حکومت رہی ہے۔
Array