پاکستان

پشاور میں خودکش دھماکہ، دو دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی

مارچ 10, 2024

پشاور میں خودکش دھماکہ، دو دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی

پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پشاور پولیس کے مطابق دھماکہ بورڈ بازار میں ہوا جس میں موٹرسائیکل پر سواردو افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جبکہ مارے جانے والے موٹرسائیکل سواروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا.

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں جن کا تعلق پشاور سے ہیں.

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک اور زخمی دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے.
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار بورڈ بازار سے ناصر باغ کی طرف جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص خیبرٹیچینگ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے