پاکستان

اغوا کاروں کے سہولت کار بننے کا الزام، پی ٹی آئی نے کن اینکرز کا بائیکاٹ کیا؟

مارچ 15, 2024 < 1 min

اغوا کاروں کے سہولت کار بننے کا الزام، پی ٹی آئی نے کن اینکرز کا بائیکاٹ کیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پارٹی رہنماؤں پر بعض چینلز اور اینکرز کے پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اجلاس میں کور کمیٹی نے پارٹی رہنماؤں کو 5 اینکرز کے پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے کے لیے کہا ہے۔

پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماؤں کو کامران شاہد، شاہ زیب خانزادہ، منیب فاروق، سلیم صافی اور عادل شاہ زین کے پروگراموں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف سے منسلک وکیل نعیم پنجوتھہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ”ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اغواکاروں کے سہولت کاروں صحافیوں کے پروگرام میں نہیں جائیں گے.”

یاد رہے کہ الیکشن مہم سے پہلے مذکورہ اینکرز نے تحریک انصاف کے رہنماؤں، شیخ رشید احمد اور خاور مانیکا کے انٹرویو کیے تھے۔

ان شخصیات کے انٹرویوز سے یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ پر عمران خان کے خلاف بیان دلوائے جا رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے