سکیورٹی تھریٹ، اڈیالہ جیل جانے والی سڑکوں پر خاردار تاریں نصب
سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب کی جا رہی ہے جبکہ اضافی نفری بھی تعینات ہے۔
جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کیے گئے ہیں۔
جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔
اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خار دار تاروں کی فینسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔
جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے، میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کی سماعت جیل میں جاری ہے اور بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا.
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کر رہے ہیں.

