اہم خبریں متفرق خبریں

دوران پرواز مسافر خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی، کیسے بچایا گیا؟

مارچ 19, 2024 < 1 min

دوران پرواز مسافر خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی، کیسے بچایا گیا؟

Reading Time: < 1 minute

تائیوان کی ایئرلائن ایوا ایئر کی پرواز کے دوران ایک مسافر کی خودکشی کی کوشش کے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ڈیلی میل کے مطابق بنکاک سے لندن جانے والی ایوا ایئر BR67 کی پرواز نے لینڈنگ شروع ہی کی تھی کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے غور کیا کہ ایک مسافر سیٹ پر موجود نہیں۔

طیاروں کی لینڈنگ کے وقت مسافروں کا سیٹ پر موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جب عملے نے دیکھا کہ سیٹ خالی ہے تو انہوں نے باتھ روم کی جانب رخ کیا جہاں مسافر نے خود کو بند کر رکھا تھا۔

جہاز کے عملے نے مسافر کو تشویشناک حالت میں پایا اور دیکھا کہ مسافر کو چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی۔

ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافر کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ایوا ایئر کی جانب سے مسافر کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مسافر کو آنے والے چوٹ کی نوعیت یا لینڈنگ کی تفصیلات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

طیاروں کی تفصیلات بتانے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق طیارہ مقررہ وقت سے 17 منٹ پہلے شام 7 بج کر 3 منٹ پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے