پاکستان

عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں: بشریٰ بی بی

مارچ 26, 2024

عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں: بشریٰ بی بی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق بیان دیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، اگر بانی پی ٹی ائی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار تین لوگ ہوں گے۔

عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ اُن کے شوہر کو کچھ ہوا تو جنرل عاصم منیر، جنرل ندیم انجم اور جنرل فیصل نصیر اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

ساتھ ہی اُن کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ وہ عمران خان کی جان کی حفاظت کریں، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

اہلیہ کے مطابق عمران خان نے اقتدار میں رہ کر اور اس کے بغیر کبھی کسی کو نقصان پہنچایا نہ کسی کو مارنے کا کہا، عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں، مسلمان کسی سے بدلہ نہیں لیتا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میں اڈیالہ جیل آئی تھی میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا۔ میں نے وہ سارا شہد کھا لیا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ان چیزوں سے کیا فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ ایسا بیان نہ دیتا۔
چیزیں بہتری کی طرف جانا چاہیے تھیں مگر جا نہیں رہیں۔

عمران خان عوام اور ملک کے لیے جیل کے اندر ہے۔ عوام کو چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔

عمران خان چاہتے تو وہ بنی گالہ میں ارام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

بشری بی بی نے میڈیا ٹاک کے آغاز پر کہا کہ میرا سلام ان کے لیے ہے جن کے ضمیر زندہ ہیں، میں بے ضمیروں سے بات نہیں کرتی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے