پاکستان

کینیڈا میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے دو پاسپورٹ برآمد، ایئرپورٹ پر زیرِحراست

مارچ 30, 2024 1 min

کینیڈا میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے دو پاسپورٹ برآمد، ایئرپورٹ پر زیرِحراست

Reading Time: 1 minute

پاکستان کی قومی ایئرلائن کی فضائی میزبان کے پاس خلاف ضابطہ ایک سے زائد پاسپورٹ کی موجودگی پر انہیں کینیڈا کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق ایئر ہوسٹس کو معطل کرکے وطن واپس بلوا لیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی حنا ثانی نامی ایک فضائی میزبان کو اس وقت کینیڈا کے ایک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا جب وہ لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 789 میں سفر کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جا رہی تھیں۔

ترجمان عبداللہ حفیظ کے مطابق ’ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی میزبان کے پاس مبینہ طور پر ایک زائد پاسپورٹ موجود تھے جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ روکا گیا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’واقعے کی اطلاع ملنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے عملے نے اس معاملے کو دیکھا ہے۔ فضائی میزبان خاتون اس وقت کینیڈا میں زیرحراست نہیں ہیں۔

وہ سنیچر کو پی آئی اے کی پاکستان آنے والی پرواز میں واپس وطن پہنچیں گی۔ پی آئی اے نے واقعہ کو دیکھتے ہوئے فضائی میزبان کو معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ خاتون کی وطن واپسی پر معاملے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن کے کئی فضائی میزبان گذشتہ چند ماہ کے دوران کینیڈا میں غائب ہوچکے ہیں۔ اس وجہ سے قومی ایئرلائن کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

24 جنوری کو فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھیں جو کینیڈا پہنچنے پر ایئرلائن کے عملے کو بنا اطلاع دیے چلے گئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’مبینہ طور پر غائب ہو جانے والی خاتون کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز 784 پر فرائض انجام دینا تھے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے