اہم خبریں شوبز متفرق خبریں

’کوئی سڑکوں پر آنے والا ہے‘، کرکٹرپانڈیا کی اہلیہ نتاشاوائرل کیوں؟

مئی 26, 2024 2 min

’کوئی سڑکوں پر آنے والا ہے‘، کرکٹرپانڈیا کی اہلیہ نتاشاوائرل کیوں؟

Reading Time: 2 minutes

طلاق کی افواہوں کے درمیان انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ اور سربیا کی ماڈل نتاشا سٹانکووچ نے پوسٹ کیا ’کوئی سڑکوں پر آنے والا ہے۔‘

نتاشا کو اپنے دوست الیگزینڈر ایلکس کے ساتھ دیکھا گیا ہے، وہ اُن کے ساتھ لنچ کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے پیچھا کیا۔

جب پاپارازی (بااثر فوٹوگرافرز) نے ان سے طلاق کی افواہوں کے بارے میں پوچھا تو نتاشا نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

نتاشا سٹانکووچ کی یہ سوشل میڈیا پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان کی اہلیہ اس قیاس پر ٹرول ہو رہی ہیں کہ انہوں نے طلاق کی وجہ سے پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کا دعویٰ کیا ہے۔

’سڑکوں‘ والی یہ پوسٹ نتاسا کی انسٹاگرام سٹوری کے طور پر آئی، جس میں اُس نے بظاہر ٹریفک کے نشانات کی تصویر کے ساتھ نئی شروعات کا اشارہ کیا۔

اس سے پہلے، سربیائی ماڈل نے کروکس انڈیا کے ساتھ ایک اشتراکی ویڈیو شیئر کیا۔ بہت سے کرکٹ کے شائقین نے اسے ٹرول کرنا شروع کر دیا جب اس نے پوسٹ کیا، ’وہ کرنا جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، یعنی کھیلنا۔ موسم گرما کے لیے آپ کا انتخاب کیا ہے؟‘

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کبھی ہاردک کے پیسے کا حصہ مت پوچھو جو اس نے اپنی محنت سے کمایا تھا، وہ واحد فیصلہ جس میں وہ ناکام رہا تم سے شادی کرنا تھا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایک اچھے کیرہئر اور دولت والے لڑکے کے ساتھ ایک بچہ پیدا کریں۔ پھر اس سے نکاح کر لو اور اسے طلاق دے دو۔ صفر فنڈنگ کے ساتھ ایسا ٹھنڈا سٹارٹ اپ آئیڈیا۔‘

ایک اور نے لکھا کہ ’طلاق تو ٹھیک ہے، ہاردک کی 70 فیصد جائیداد اس کے نام ہو جائے گی۔‘

ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’میں ہٹ مین کا پرستار ہوں اور پانڈیا کے لیے اداس ہوں۔ آئی پی ایل کی کارکردگی، طلاق، پھر ورلڈ کپ کا دباؤ۔‘

آئی پی ایل 2024 کے دوران، ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ممبئی انڈینز 14 میں سے صرف 4 میچز جیت کر آخری نمبر پر رہی۔

پانڈیا کو مداحوں کے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور روہت شرما کی جگہ کپتانی لینے پر تنقید کی گئی۔ اب یہ افواہیں آن لائن گردش کر رہی ہیں کہ پانڈیا اپنی بیوی سے الگ ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا افواہوں سے پتہ چلتا ہے کہ پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاسا سٹینکووچ شاید علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر طلاق ہو سکتی ہے۔ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب نتاسا نے اپنے انسٹاگرام صارف نام سے ’پانڈیا‘ کو ہٹا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ جوڑے نے ایک دوسرے کی حالیہ تصاویر پوسٹ نہیں کی تھیں۔ پانڈیا نے بھی 4 مارچ کو اپنی بیوی کے لیے سالگرہ کی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

اس کے علاوہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سٹینکووچ آئی پی ایل 2024 کے سیزن سے غیرحاضر تھیں اور پانڈیا اور ان کی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے نظر نہیں آئیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے