اہم خبریں متفرق خبریں

جج پر تعصب کا الزام، انجم عقیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس

جون 24, 2024 < 1 min

جج پر تعصب کا الزام، انجم عقیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج پر تنازعات کو دیکھنے کے لیے بنائے گئے ٹریبونلز کی نوٹیفیکیشن کو دیکھتے ہوئے ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رُکنِ قومی اسمبلی انجم عقیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

پیر کو مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن اور وہاں پر درخواست گزار بتائے جج صاحب کیسے جانبدار تھے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ انجم عقیل خان الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست میں الیکشن ٹریبونل جج سے متعلق الفاظ کے استعمال کی وضاحت نہیں کر سکے، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست میں ٹریبونل جج جسٹس طارق محمود جہانگیری سے متعلق توہین آمیز الفاظ اور جانبداری کے الزامات عائد کرنے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں معافی مانگ لی۔

انجم عقیل خان سے جب چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ نے درخواست میں جو الزمات لگائے وہ اب ثابت کریں، جج نے الیکشن پٹیشن سنتے وقت کیا تعصب برتا یا جانبداری دکھائی، تو انجم عقیل خان نے کہا یہ قانونی زبان ہے، انہوں نے پڑھے بغیر دستخط کیے تھے۔
عدالت نے وضاحت مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے