عالمی خبریں

انتخابی دوڑ میں شامل رہیں اور الیکشن لڑیں، اہلخانہ کا جو بائیڈن پر زور

جولائی 1, 2024 < 1 min

انتخابی دوڑ میں شامل رہیں اور الیکشن لڑیں، اہلخانہ کا جو بائیڈن پر زور

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر جو بائیڈن کے اہل خانہ نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ مباحثے میں اپنی پریشان کن کارکردگی کے باوجود دوڑ میں شامل رہیں اور لڑتے رہیں جبکہ کچھ ارکان نے ان کے عملے پر تنقید کی ہے۔

نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو کیمپ ڈیوڈ میں جو بائیڈن نے خاتون اوّل جل بائیڈن، اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ دن گزارا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ جمعرات کی کارکردگی سے جنم لینے والے اضطراب پر کیسے قابو پایا جائے۔

اس بات چیت کے بارے میں معلومات رکھنے والے چار افراد نے اے پی کو بتایا کہ اگرچہ جو بائیڈن کے اہل خانہ یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کتنی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ ریپبلکن کے ممکنہ امیدوار کو شکست دینے کے لیے بہترین شخص ہیں۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ مزید چار سال تک بطور صدر اپنے فرائض انجام دینے کے اہل ہیں۔

ان سب میں سب سے توانا آواز جل بائیڈن اور بیٹے ہنٹر کی تھی جن سے صدر نے مشورہ کیا۔ دونوں کا خیال ہے کہ جب صدر کمزور پوزیشن میں ہو تو اسے جُھکنا نہیں چاہیے، وہ ’کم بیک‘ کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن کے خاندان کے افراد نے سوال کیا کہ بحث کے لیے ان کے عملے نے کس طرح انہیں تیار کیا اور سوچ بچار کی کہ وہ کس طرح اسے بہتر بنا سکتے تھے۔

امریکی شہریوں کو صدر جو بائیڈن کی عمر اور ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات لاحق ہیں تاہم جمعرات کے مباحثے میں ناقص کارکردگی نے ان خدشات کوتقویت دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے