پاکستان

عدت میں نکاح، عمران خان اور بشریٰ بی بی بری

جولائی 13, 2024 < 1 min

عدت میں نکاح، عمران خان اور بشریٰ بی بی بری

Reading Time: < 1 minute

عدت میں نکاح کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر کے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے.

سنیچر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس سے بری کیا۔

رواں برس فروری میں سینیئر سول جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اگر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کر دیا جائے جبکہ عدالت نے دونوں کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے ہیں۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم سے 9 مئی کے تین مقدمات کی تفتیش جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی درخواست منظور کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے