پاکستان

مسقط میں فائرنگ، چار پاکستانیوں سمیت 9 افراد ہلاک

جولائی 17, 2024 < 1 min

مسقط میں فائرنگ، چار پاکستانیوں سمیت 9 افراد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

عمان کے دارالحکومت مسقط کےعلاقے وادی الکبیر میں امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ عمانی پولیس نے منگل کو کہا کہ تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

اس سے قبل عمانی پولیس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پیر کو فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری خبروں کے مطابق مسقط میں امریکی سفارتخانے نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری کرکے منگل کو ہونے والے تمام اپائنمنٹ منسوخ کردیے تھے۔

امریکی سفارتخانے نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ’امریکی شہریوں کو محتاط رہنا چاہیے۔ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔‘

عمانی پولیس کا کہنا ہے ’حملے کے بعد صورتحال سے نمٹنے کےلیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔‘

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں میں چار پاکستانی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’حملے میں زخمی ہونے والے 30 پاکستانی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔‘

عمان میں سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان کے سفیر عمران علی کو پاکستانیوں کی عیادت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے