پاکستان

بنوں میں امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ سے ہلاکتیں، حالات کشیدہ

جولائی 19, 2024 < 1 min

بنوں میں امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ سے ہلاکتیں، حالات کشیدہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم پولیس نے کہا ہے کہ 16 افراد زخمی ہیں۔

جمعے کی صبح بنوں شہر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد امن مارچ کے لیے گھروں سے نکلے جس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا۔

کچھ دیر بعد امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ اور زخمی افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں ایک شہری کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ حالات کو قابو کیا جا رہا ہے اور مرنے والوں اور زخمیوں کو مالی پیکج دیا جائے گا۔

بنوں کینٹ میں رواں ہفتے دہشت گردوں کے حملے میں آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد فائرنگ سے مقامی شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔

مقامی عمائدین اور تاجر تنظیموں نے امن کے لیے جمعے کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور امن مارچ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے