بنوں میں جرگے کے ذریعے امن بحال، صوبائی حکومت کا دعویٰ
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بنوں میں جرگہ تشکیل دے کر امن بحال کر دیا ہے۔
سنیچر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے حکم پر ضلعی انتظامیہ، سیاسی اور سماجی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا تھا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جرگے کی تشکیل کے بعد صورتحال قابو میں لائی گئی اور امن بحال ہوا ، جرگے نے امن کی بحالی میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔
بیرسٹر سیف کے مطابق جرگے کی کوششوں سے صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، سیاسی و سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کمیٹی دیرپا امن اور آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات پر مبنی لائحہ عمل تیار کرے گی۔
Array