کھیل

‎الجزائری باکسر ایمان خلیف اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت گئیں

اگست 10, 2024 < 1 min

‎الجزائری باکسر ایمان خلیف اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت گئیں

Reading Time: < 1 minute

پیرس اولمپکس میں صنفی غلط فہمی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے گولڈمیڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کو ایمان خلیف نے خواتین کے ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں چینی حریف یانگ لیو کو 0-5 سے شکست دی۔

تنازعات کا شکار ہونے والی ایمان خلیف نے اولمپکس کے مقابلوں میں اپنے باکسنگ کیریئر کی بہترین فائٹس لڑیں۔

ایمان خلیف کو عالمی رہنماؤں، نامور شخصیات کی جانب سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ان کی اہلیت پر سوال اٹھائے اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک مرد ہیں۔

الجزائر کی باکسر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جس طرح سے انہیں نفرت انگیز تنقیدکا سامنا رہا ’اس سے انسانی وقار کو نقصان پہنچتا ہے‘ اور کہا کہ ایتھلیٹس کے ساتھ جارحانہ رویے ختم ہونے چاہییں۔
ایمان خلیف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ردعمل کا بہترین جواب سونے کا تمغہ ہوگا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) نے گزشتہ سال کے مقابلوں میں ایمان خلیف اور تائیوان سے تعلق رکھنے والی باکسر لین یو ٹینگ کو خواتین کے مقابلوں کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ آئی بی اے نے کہا تھا کہ ایتھلیٹس مقابلے میں شریک ہونے کے لیے صنف سے متعلق لازمی اہلیت کا ٹیسٹ پاس نہیں کر سکی تھیں۔

تاہم انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے آئی بی اے میں شفافیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور اولمپکس میں شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے