500 ملزمان کی حاضری، بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست خارج
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
پیر کو عدالت نے بشری بی بی کی 12مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے۔
شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور خان، صداقت عباسی، شیریں مزاری، اعظم سواتی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے
سانحہ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی
عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا
عمران خان، بشری بی بی اور دیگر ملزمان کی جانب سے محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
Array