پاکستانی زائرین کی بس کو ایران میں حادثہ، 35 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteایران کے شہر یزد میں بس کے المناک حادثے میں کم از کم 35 پاکستانی زائرین کی جان چلی گئی جبکہ 18 زخمی ہیں۔
بدھ کو ایرانی میڈیا اور اربعین فاونڈیشن کے مطابق مرنے والوں میں سے زیادہ کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی۔ 14 خواتین سمیت 53 افراد مسافر تھے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ زائرین چہلم کے لیے عراق جا رہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے پر دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اُدھر ایرانی ہلال احمر کے مطابق بابل عراق کے قریب ایک اور بس حادثے میں سلنڈر پھٹنے سے 11 ایرانی زائرین کی موت ہوئی جو کربلا جا رہے تھے۔
Array