اہم خبریں

پشاور میں افغان قونصل جنرل کی ”حرکت“ پر پاکستان کا ردعمل

ستمبر 17, 2024 < 1 min

پشاور میں افغان قونصل جنرل کی ”حرکت“ پر پاکستان کا ردعمل

Reading Time: < 1 minute

افغان قونصل جنرل نے کہا ہے کہ موسیقی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، پاکستان کے قومی ترانے کا احترام کرتے ہیں۔ اگر میوزک نہ ہوتا تو کھڑے بھی ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

ادھر ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے پشاور میں تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر احتجاج کیا ہے۔

”میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ ہم اسلام آباد اور کابل دونوں میں افغان حکام کو اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے