اہم خبریں

حکومت کی آئینی ترمیم کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا: مولانا فضل الرحمان

ستمبر 18, 2024 < 1 min

حکومت کی آئینی ترمیم کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا: مولانا فضل الرحمان

Reading Time: < 1 minute

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولنا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت نے حکومت کی آئینی ترمیم کا مسودہ مکمل طور پر مستردکر دیا ہے۔

بدھ کی سہ پہر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے آئینی ترمیمی بِل کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اب حکومت کہہ رہی ہے ہمارا کوئی مسودہ ہے ہی نہیں، مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں۔ اور اگر کوئی مسودہ تھا ہی نہیں تو جو مہیا کیا گیا وہ کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا، اور ہم نے بتا دیا کہ یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابلِ عمل ہے۔

صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے سوال
کیا کہ پورے پاکستان میں آپ کے کردار کی باتیں ہو رہی ہیں، کیا یہ کردار آئندہ بھی ایسا ہی رہے گا؟

انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہم اس مسودے پر حکومت کا ساتھ دیتے تو ملک اور قوم کی امانت میں اس سے بڑی خیانت کوئی نہ ہوتی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے