ضلع خیبر میں پشتون قومی جرگہ کے شرکاء پر فائرنگ، تین ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس کی فائرنگ سے تین افراد مارے گئے ہیں۔
مقامی صحافیوں کے مطابق مارے جانے والوں کی لاشیں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لائی گئی ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس کا ایک اہلکار پتھراؤ سے زخمی ہوا۔
ضلع خیبر میں پشتون تحفظ موومنٹ نے تین روزہ قومی جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے پابندی عائد کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔
منگل کی شام سے ہی ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے پی ٹی ایم کے کارکنوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جن کو سکیورٹی فورسز کی مدد بھی حاصل تھی۔
Array