پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلے میں اب تاخیر

دسمبر 23, 2024 < 1 min

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلے میں اب تاخیر

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنائے گی۔

پیر کو عدالتی عملے نے تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف کو نئی تاریخ سے آگاہ کیا۔

ہفتے بدھ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی تھی۔

جج ناصر جاوید رانا نے کہا تھا کہ آج 23 دسمبر کو محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا جس کی نئی تاریخ 6 جنوری کی دی گئی ہے۔

بدھ کو ملزمان کے وکلا جبکہ اس سے ایک دن قبل پراسیکیوشن ٹیم نے اپنے حتمی دلائل مکمل کر لیے تھے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کے ٹرائل کو مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے۔

نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے 35 گواہان پر جرح بھی کی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک نے بیان ریکارڈ کروائے تھے۔ اس کیس میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی اپنا بیان رکارڈ کروایا تھا۔

بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ دونوں ملزمان کی جانب سے بیرسٹرسلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیرعباس چوہدری نے حتمی دلائل دیے تھے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے