پانچ برسوں میں 80 ہزار پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک، پختونخوا سرفہرست
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 80 ہزار 847 شناخی کارڈ بلاک کیے گئے۔
منگل کو ملک کی پارلیمان کو تحریری جواب میں حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے 28 ہزار 645 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔
پنجاب کے 13 ہزار 899 اور سندھ کے 14 ہزار 76 شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان کے 21 ہزار 838 شناخی کارڈز بلاک کیے گئے۔
اسی طرح اسلام آباد کے ایک ہزار 259 ، گلگت بلتستان کے 462 اور پاکستانی کشمیر کے 667 شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد شہری کسی بھی سرکاری محکمے اور بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
Array