دلچسپ و عجیب متفرق خبریں

کینیڈا میں برفانی طوفان کے دوران لینڈنگ کرنے والا طیارہ اُلٹ گیا

فروری 18, 2025 < 1 min

کینیڈا میں برفانی طوفان کے دوران لینڈنگ کرنے والا طیارہ اُلٹ گیا

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا میں برفانی طوفان کے دوران لینڈنگ کرنے والا طیارہ اُلٹ گیا.

مقامی ذرائع کے مطابق برفانی طوفان میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے نے کریش لینڈنگ کی.

عینی شاہدین کے مطابق تیز ہواؤں والے برفانی طوفان میں رن سے سے ٹکراتے ہی طیارہ الٹ گیا اور دور تک گھسٹتا چلا گیا۔

حادثے میں 18 مسافر زخمی ہوئے۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ طیاہ الٹا پڑا ہوا ہے.

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز میں 76 مسافروں کے علاوہ عملے کے چار ارکان بھی سوار تھے۔

ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منی ایپولس سے آنے والا جہاز سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

طبی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے کے حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 17 افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ جن میں ایک بچہ، ایک 60 سالہ شخص اور ایک 40 سالہ خاتون شامل ہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کے بعد فوری امدادی کارروائی شروع کی گئی اور تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا، جس کے لیے ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے مقامی میڈیا پر ڈرامائی قسم کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے، جن میں مسافروں کو ایسے جہاز سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو الٹا پڑا ہوا ہے اور فائر سکواڈ کا عملہ جہاز پر پانی ڈال رہا ہے جس میں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے