متفرق خبریں

‎بچوں سمیت 300 مریضوں کا ریپ، فرانسیسی ڈاکٹر کا اعترافِ جرم

مارچ 3, 2025

‎بچوں سمیت 300 مریضوں کا ریپ، فرانسیسی ڈاکٹر کا اعترافِ جرم

فرانس میں بچوں سمیت 300 مریضوں سے جنسی زیادتی کے ملزم سابق سرجن نے کہا ہے کہ وہ ’ریپ کے چند واقعات کے اعتراف کے لیے تیار‘ ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈاکٹرلے سکوارنیک نے تسلیم کیا ہے کہ پہلے انہوں نے جھوٹ بولا تھا۔

ملزم نے اپنے خلاف شواہد دیکھنے کے بعد عدالت سے کہا کہ ’آج میں ریپ کے کچھ واقعات کے اعتراف کے لیے خود کو تیار پاتا ہوں جنہیں میں نے چھپانے یا ان کا انکار کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں نے جھوٹ بولا تھا۔‘

عدالت کو بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے لڑکوں کے مقعد کے طبی معائنے کے دوران ان کا ریپ کیا ہے۔

ملزم نے لڑکیوں کے جنسی استحصال کا بھی اعتراف کیا ہے تاہم کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ کے الزامات کو ’مبالغہ آرائی‘ اور ’فینٹیسی‘ قرار دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے