پاکستان

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج و دیگر کو سات سال قید

اپریل 14, 2025 < 1 min

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج و دیگر کو سات سال قید

Reading Time: < 1 minute

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں مرکزی ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

پیر کی دوپہر انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید کیس کا فیصلہ سنایا۔

خلیل الرحمن قمر کو 15 جولائی کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف21 جولائی کو تھانہ سندس میں اغوا اور دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اگست میں انسداد دہشتگری عدالت میں کل 11 ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں کل 17 گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔

گواہان میں خلیل الرحمن قمر، خلیل الرحمن قمر کے دوست، پولیس اور بینک کا عملہ شامل تھے۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کا صرف ایک ملزم ضمانت پر ہے۔

مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے