متفرق خبریں

بہتر تعلقات کے لیے پاکستان ’معافی‘ مانگے اور 4 ارب ڈالر دے: بنگلہ دیش

اپریل 17, 2025 < 1 min

بہتر تعلقات کے لیے پاکستان ’معافی‘ مانگے اور 4 ارب ڈالر دے: بنگلہ دیش

Reading Time: < 1 minute

بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ ایم ڈی جاسم الدین نے سنہ 1971 کے واقعات پر پاکستان سے ’عوامی معذرت‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگالی میڈیا کے مطابق جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 برس کے وقفے کے بعد سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورتی اجلاس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے واجب الادا چار ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک میں پھنسے ہوئے تین لاکھ سے زائد پاکستانیوں (بہاریوں) کی پاکستان واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ ایم ڈی جاسم الدین نے کہا کہ ’ہمارے دوطرفہ تعلقات کے ٹھوس بنیادوں پر قیام کے لیے ان مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔‘

سیکریٹری خارجہ کی سطح کے مشاورتی اجلاس جمعرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوا جس میں فریقین نے باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی۔

اجلاس کے دوران بنگلہ دیش نے سنہ 1971 کے واقعات سے جڑے مسائل کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے کچھ مطالبات کیے ہیں۔

بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ’انہوں (پاکستان) نے بات جیت جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ہمارا مقصد بنیادی ایشوز کو اجاگر کرنا ہے۔‘

ایم ڈی جاسم الدین نے یہ اعلان بھی کیا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا 27 اور 28 اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے