متفرق خبریں

اسلام آباد کے نجی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل، مقدمہ درج

اپریل 21, 2025 < 1 min

اسلام آباد کے نجی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل، مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق گزشتہ رات 12:15منٹ پر نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا ۔

مانسہرہ سے اسلام آباد پہنچ کر مقدمہ درج کرانے والے مقتولہ کے بھائی پولیس کو بتایا کہ اُن کی بہن ہاسٹل کے کمرے سے باہر لان میں آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے کمرے میں موجود دیگر لڑکیوں کو خاموش رہنے کا کہا اور بہن کو گولی ماری دی۔

مقتولہ کے بھائی کے مطابق 22سالہ طالبہ کو تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

گولیاں لگنے سے 22سالہ طالبہ زخمی ہوئی جو پمز ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے