پاکستان

عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت، ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

اپریل 24, 2025 2 min

عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت، ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور علیمہ خان عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ ’میرے پاس غلطی سے کیس لگ گیا ہے، رجسٹرار آفس نے بتایا یہ کیس لارجر بینچ کا تھا وہاں لگنا تھا۔

سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ کیس کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا بھی لکھ دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ ضرور، میں یہ لکھ دوں گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ تکنیکی باتیں تو وکلا کر رہے ہیں، میں اپنی گزارش عدالت کے سامنے رکھتی ہوں، جیل انتظامیہ آپ کی کورٹ کے آرڈر کو کچھ نہیں سمجھتی، پانچ ہفتے سے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

علیمہ خان نے کہا کہ عدالت کی توہین ہو رہی ہے، ہم کورٹ کے آرڈرز لے کر اڈیالہ بھٹک رہے ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عدالتی روسٹرم پر کھڑے ہو کر کہا کہ ’دو پارلیمنٹرینز آپ کے سامنے موجود ہیں۔ ایک حوالدار کہتا ہے میں کورٹ آرڈر کو نہیں مانتا، وہ کہتا ہے کہ میں ایک کرنل کی بات مانوں گا۔‘

عمر ایوب نے عدالت میں کہا کہ اس وقت ملک میں نیشنل سیکورٹی کا ایشو بنا ہوا ہے۔ ’ایک شخص جیل میں بیٹھا ہے جس کی آواز پاکستان میں سنی جاتی ہے، اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔‘

پی ٹی آئی وکلا کے نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ آج ہی لارجر بینچ کو بھیج دیا جائے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ آج کے لیے ہی یہ کیس چیف جسٹس کو بھیج دیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ وہ ابھی اس حوالے سے حکمنامہ جاری کر دیتے ہیں۔

عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہاں پر سیاست دان موجود ہیں اس وقت قومی ہم آہنگی چاہیے۔ آپ نے بانی تحریک انصاف کو جیل میں کیا ہوا ہے ملک ہم آہنگی ختم ہو چکی ہے۔ ملک کی اکانومی بلکل ختم ہوگئی ہے۔

عمر ایوب خان کے مطابق ’شہباز حکومت نے 8.5 ملین ڈالرز کے آرٹلری شیلز یوکرین ایکسپورٹ کر دیے تھے، جنگ میں استعمال ہونے والی اہم چیز ہی یوکرین بھیج دی گئی ہے، آپ کے پاس آرٹلری شیلز ہوں گے تو آپ جنگ لڑیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے