متفرق خبریں

ہالی وڈ کو بچانے کے لیے امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد

مئی 5, 2025

ہالی وڈ کو بچانے کے لیے امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری ان مراعات کی وجہ سے "بہت تیزی سے موت” کا شکار ہو رہی ہے جو دوسرے ممالک فلم سازوں کو لالچ دینے کے لیے پیش کر رہے تھے۔

صدرٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "یہ دیگر اقوام کی طرف سے ایک مشترکہ کوشش ہے اور اس وجہ سے، قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔ یہ دیگر مضر اثرات کے علاوہ ان کی پیغام رسانی اور پروپیگنڈا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو اختیار دے رہے ہیں کہ وہ بیرون ملک تیار کی جانے والی تمام فلموں پر 100% ٹیرف لگانے کا عمل فوری طور پر شروع کریں، یہ فلمیں پھر امریکہ بھیجی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم دوبارہ امریکہ میں فلمیں بنانا چاہتے ہیں!” کامرس سکریٹری ہاورڈ لوٹنک نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا: "ہم اسی پیج پر ہیں۔”

صدر ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں کہ محصولات کو کیسے لاگو کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے