دہائیوں کے تلخ تعلقات، جنگ کے بعد امریکہ ایران نیا باب لکھیں گے؟
امریکہ اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں سے تلخ تعلقات ہیں اور اب ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔
امریکہ ایران تعلقات میں ایک نیا باب ممکن ہے مستقبل میں بہتر ہو یا بدتر ہو جائے۔
تقریباً نصف صدی سے دنیا نے دونوں کی دشمنی دیکھی ہے۔
ایک دوسرے کو دھمکیاں، سازشیں، اور ایرانی حکومت اور مذہبی عنصر رکھنے والے عوام کی نظر میں امریکہ "شیطانِ بزرگ” اور امریکہ کی نظر میں ایران مشرق وسطیٰ کا "بدی کا محور” رہا ہے۔
بیان بازیاں تاحال جاری ہیں مگر اب ہمارے پاس ایک ایسے امریکی صدر ہیں جو ہر چیز کے بارے میں کچھ کہتے رہتے ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ خدا ایران کو سلامت رکھے۔
لہجے کی یہ تبدیلی، تاہم، اس ہفتے ایرانی جوہری تنصیبات پر شدید امریکی بمباری کے بعد، قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے جوابی حملے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل ایران لڑائی میں عارضی جنگ بندی کے بعد آئی۔

