متفرق خبریں

کراچی کی کلفٹن چائنہ پورٹ سے گولیوں سے چھلنی لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد

جولائی 28, 2025

کراچی کی کلفٹن چائنہ پورٹ سے گولیوں سے چھلنی لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ساجد مسیح اور ثناء آصف کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ لاشوں کے قریب سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق دونوں کو اس جگہ لاکر قتل کیا گیا، لاشیں چھ سے سات گھنٹے پرانی ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ قتل کا مقام سڑک سے تقریبا ایک کلومیٹر اندر ہے، کار کے ذریعے وقوعے کی جگہ تک آنا ممکن نہیں، ممکن ہے کہ مقتولین کو موٹرسائیکل پر یا پیدل لایا گیا یا تعاقب کر کے مارا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے