ساتکزئی سردار پر درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات کا اخراج
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی پر درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔
سینچر کی صبح مقدمے میں گرفتار سردار شیر باز ساتکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ون میں جج محمد مبین کے سامنے پیش کیے جانے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تو ساتکزئی سردار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جن کے مطابق اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگتیں۔
عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کا حکم دیتے ہوئے سردار شیر باز ساتکزئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کے کیس کو متعلقہ عدالت بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزم شیرباز ساتکزئی کا ریمانڈ جوڈیشل مجسٹریٹ بشیر احمد کی عدالت سے لیا گیا۔

