متفرق خبریں

ڈگری کا معاملہ، جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا

ستمبر 16, 2025

ڈگری کا معاملہ، جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا

ڈگری کا معاملہ، جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا ہے۔

منگل کو جسٹس جہانگیری کی تعلیم سند سے متعلق رٹ درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات پر کھلی عدالت میں سماعت کی گئی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کے بعد قرار دیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف سُپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیرسماعت ہے اور جب تک اُس کا فیصلہ نہیں آ جاتا جسٹس جہانگیری عدالتی کام نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل عدالت میں وکلا تنظیموں کے نمائندوں نے روسٹرم پر آ کر رٹ درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے حق میں دلائل دیے۔

اسلام آباد بار کے نمائندے نے کہا کہ ججوں کو اُن کے عہدوں سے رٹ درخواستوں کے ذریعے ہٹانے کا رجحان عدلیہ کی آزادی کے لیے خطرناک ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ فی الحال یہ انتظامی اعتراضات ہیں جو ہم طے کرنے کے بعد اگر ضرورت پڑی تو بار کے نمائندوں کو بھی سنیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے