سوال کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا رپورٹر کو ڈیفیمیشن نوٹس
خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کی جانب سے اسلام آباد میں ایک رپورٹر کو ڈیفیمیشن یا شہرت خراب کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
ستمبر کی 12 تاریخ کو بھیجے گئے اس نوٹس میں ڈان نیوز کے رپورٹر عبداللہ مومند سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے سوال پوچھ کر وزیراعلی کی توہین یا تضحیک کرنے کی کوشش کی اور اُن کی شہرت کو داغدار کیا۔
ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کے پختونخوا ہاؤس میں کی گئی پریس کانفرنس کو میڈیا میں کوریج ملی تھی۔
پریس کانفرنس میں وزیراعلی گنڈاپور سے رپورٹر عبداللہ مومند نے پوچھا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کون چلا رہا ہے؟ عمران خان کے حکم کے باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ کہا جا رہا ہے کہ فیصل امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے معاملات چلا رہے ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ نوٹس خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے لکھا گیا ہے اور ڈان نیوز کی انتظامیہ کو کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔

