متفرق خبریں

صدر ٹرمپ نے یوٹیوب سے 22 ملین ڈالر وصول کیے، مگر کیوں؟

ستمبر 30, 2025

صدر ٹرمپ نے یوٹیوب سے 22 ملین ڈالر وصول کیے، مگر کیوں؟

مقدمہ ختم کرنے کے لیے یوٹیوب نے صدر ٹرمپ کو 22 ملین ڈالر ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوٹیوب نے 6 جنوری 2021 کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کی عمارت کے علاقے کیپیٹل ہل پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد اُن کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے اُن کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمہ دائر کر کے ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

اب اس معاملے کو حل کرنے کے لیے یوٹیوب نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو 22 ملین ڈالر ادا کرنے پر راضی ہے۔

اس خبر پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے دلچسپ ردعمل ظاہر کیے ہیں۔

ایک ایکس صارف کے مطابق کسی بھی صدارتی دفتر میں موجود شخصیت کے ساتھ کسی کمپنی کے مقدمہ ختم کرنے کی رضامندی و ادائیگی پر پابندی ہونی چاہیے۔

ایک امریکی اکاؤنٹ نے لکھا کہ رقم ہتھیانے والے ٹرمپ کے لیے یہ ایک اور کمپنی کی جانب سے رشوت ہے۔

الفریڈو گارزا نامی ہینڈل نے تبصرہ کیا کہ ٹرمپ نے یوٹیوب کو سستے میں بخش دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے