متفرق خبریں

دبئی سے لایا گیا ملزم طیفی بٹ حراست میں قتل، پولیس کا مقابلے کا دعویٰ

اکتوبر 11, 2025

دبئی سے لایا گیا ملزم طیفی بٹ حراست میں قتل، پولیس کا مقابلے کا دعویٰ

لاہور پولیس نے معروف گینگسٹر طیفی بٹ کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں حراست کے دوران قتل کرنے کے بعد درجنوں بار دُہرایا جانے والا روایتی بیان میڈیا کو جاری کیا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

ملزم طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں تفتیش کے لیے پولیس دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان لے کر آئی تھی۔

پولیس کے بیان کے مطابق طیفی بٹ کو تفتیش کے لیے لاہور لایا جا رہا تھا کہ اسی دوران اس کے دو ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے اور ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔

بیان کے مطابق واقعہ آج صبح رحیم یار خان کے نواحی علاقے احمدپور لمہ روڈ پر پیش آیا جہاں طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

طیفی بٹ کا اصل نام خواجہ تعریف گلشن تھا اس کا تعلق لاہور کے معروف گینگ نیٹ ورک سے تھا۔

لاہور پولیس کا دعویٰ ہے کہ طیفی بٹ گزشتہ کئی سالوں سے سنگین جرائم، قبضہ مافیا، بھتہ خوری اور اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پنجاب پولیس کے حکام طیفی بٹ کے قتل کو پنجاب میں سرگرم شہری مافیا نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے