متفرق خبریں

یورپی کمیشن کی ترجمان سے اسرائیل سے متعلق سوال، رپورٹر برطرف

نومبر 6, 2025

یورپی کمیشن کی ترجمان سے اسرائیل سے متعلق سوال، رپورٹر برطرف

یورپی یونین کمیشن کی ترجمان سے سوال کرنے والے صحافی کو اٹلی کی نیوز ایجنسی نے ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں پریس کانفرنس کے دوران اطالوی نیوز ایجنسی نووا سے وابستہ صحافی گیبریل نونزیاتی نے یورپی یونین کمیشن کی ترجمان پاؤلا پنہو سے پوچھا کہ کیا وہ اسرائیل سے بھی غزہ کی تعمیرِنو میں حصہ لینے کا ویسا ہی مطالبہ کریں گی جیسا کہ ابھی اُنہوں نے روس سے کیا ہے کہ وہ یوکرین کی تعمیرِنو کرے۔

یورپی یونین کمیشن کی ترجمان نے سوال کو دلچسپ قرار دیا تاہم کہا کہ اس موقع پر وہ اس پر تبصرہ کرنے سے معذرت خواہ ہوں۔

اٹلی کی یورو نیوز ویب سائٹ نے سب سے پہلے یہ خبر دی کہ اس سوال کے بعد رپورٹر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

صحافی گیبریل نونزیاتی نے یورو نیوز کو تصدیق کی کہ اُن کو اپنی نیوز ایجنسی کی طرف سے نوٹس ملا ہے۔

اُن کے مطابق ایک ماہ قبل ہی یورپی کمیشن کی رپورٹنگ کے لیے نووا نے اُن کو برسلز میں تعینات کیا تھا۔

ملازمت سے برطرف کیے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد صحافی گیبریل نونزیاتی سے یکجہتی کے پیغامات برسلز اور اٹلی میں میں ہر طرف سے سامنے آئے۔

بتایا گیا ہے کہ نووا نیوز ایجنسی نے اخبار کے مالک کی طرف سے "تکنیکی طور پر غلط” بیان کیے گئے ایک سوال کے بارث رپورٹر کو برطرف کیا۔ نونزیاتی کی حمایت میں اطالوی سیاست دان بھی سامنے آئے ہیں۔

کئی اطالوی ارکان پارلیمان نے رپورٹر کی حمایت میں دن بھر تبصرے کیے۔ ایم پی ساندرو روتولو نے تبصرہ کیا، "یہ ایک بہت سنگین واقعہ ہے جس سے ہر اس شخص کو خطرے میں ڈال دیا گیا جو آزادی صحافت کا خیال رکھتا ہے۔”

یہی لہجہ بائیں بازو کے اتحاد کی ایلیریا سیلس نے اختیار کیا اور لکھا کہ آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک اشارہ۔ سوال نے یورپی یونین کے ناقابل قبول دوہرے معیار کو اجاگر کیا۔”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے