متفرق خبریں

مجوزہ 27ویں ترمیم، جنرل عاصم منیر اور صدر آصف زرداری تاحیات

نومبر 9, 2025

مجوزہ 27ویں ترمیم، جنرل عاصم منیر اور صدر آصف زرداری تاحیات

پاکستان میں مجوزہ 27ویں ترمیم کے مسودے پر کام کے لیے اتوار کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں گہماگہمی رہی۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائیک اور وزیر قانون اعظم تارڑ سمیت کئی قانونی دماغ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی میں بیٹھ کر مشاورت کرتے رہے۔

اس ترمیم کو منظور کرانے کے لیے اس قدر عجلت ہے اور اتنی تیزی سے کام ہو رہا ہے کہ صرف چار دن قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اس کا تذکرہ کیا۔

اگلے دو دن میں یہ کابینہ سے ایک ایسے وقت منظور کی گئی جب وزیراعظم بیرون ملک دورے پر تھے۔

سنیچر کو یہ سینیٹ میں پیش بھی کر دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت نہ کیے جانے پر بائیکاٹ بھی کیا۔

اس ترمیم کے ذریعے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے ساتھ تمام مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا جا رہا ہے اور وہ تاحیات فیلڈ مارشل رہیں گے جن کے خلاف کبھی کسی فورم پر کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔

اسی طرح اس آئینی ترمیم کے ذریعے صدر آصف زرداری کو تاحیات ہر قسم کے مقدمات سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔

آئینی عدالت کے قیام اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو کے ذریعے حکومت کے ناپسندیدہ ججوں کو برطرف کرنے کا راستہ بھی 27ویں ترمیم میں آسان بنا دیا گیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت اگلے ایک ہفتے میں اس ترمیم کو منظور کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے