عالمی خبریں

آسٹریلیا میں فائرنگ سے 10 ہلاک، ایک حملہ آور کا نام نوید اکرم

دسمبر 14, 2025

آسٹریلیا میں فائرنگ سے 10 ہلاک، ایک حملہ آور کا نام نوید اکرم

آسٹریلیا میں یہودیوں پر فائرنگ کر کے 10 کو ہلاک کرنے والے دو حملہ آوروں میں سے ایک کا نام نوید اکرم ہے۔

آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

‏اے بی سی نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ بندوق برداروں میں سے ایک نوید اکرم تھا جو سڈنی کے جنوب مغرب میں بونیرگ کا رہائشی تھا۔

‏اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بونیرگ میں حملہ آور کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

آسٹریلیا کے مشہور سڈنی بونڈی بیچ پر دو مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی اور متعدد زخمیوں کو زمین پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر میں معروف سیاحتی مرکز میں فائرنگ سے 11 افراد زخمی بھی ہوئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے