متفرق خبریں

عمار سولنگی نامی ٹوئٹر/ایکس ہینڈل پاکستان کی آئی ایس آئی کا ہے، اینکر منیب فاروق

دسمبر 22, 2025

عمار سولنگی نامی ٹوئٹر/ایکس ہینڈل پاکستان کی آئی ایس آئی کا ہے، اینکر منیب فاروق

ماضی میں پاکستان کے بڑے نیوز چینل جیو پر تجزیہ کار نجم سیٹھی کے چھوٹے کے نام سے مشہور ہونے والے اینکر منیب فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمار سولنگی نامی ٹوئٹر/ایکس ہینڈل پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا ہے۔

انہوں نے یوٹیوب پر اپنے ولاگ میں اس حوالے سے انکشاف کیا اور کہا کہ سینیئر اینکر ابصار عالم کو اس لیے عمار سولنگی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے جواب دیا گیا۔

منیب فاروق نے کہا کہ عمار سولنگی کے نام سے جو ٹوئٹر ہینڈل ہے ادارے کا ہے، وہ اۤئی ایس اۤئی کا ہے۔ جنرل فیصل نصیر اۤرمی چیف کے فیورٹ افسران میں سے ہیں۔ وہ عمار سولنگی کے ٹوئٹر ہینڈل سے اۤئے۔ یعنی جنرل فیصل نصیر نے ابصار عالم سے کہا کہ اۤپ کا کیا پرابلم ہے، اۤپ کو یہ "بے تکی” باتیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ تو کچھ چیزوں کے وقت کا انتظار کرنا چاہیے۔

کورٹ رپورٹر مریم نواز نے اس پر لکھا کہ: عمار سولنگی نامی ایکس ہینڈل کو جسٹس جہانگیری کیس میں جسٹس عامر فاروق نے نوٹس بھی کیا تھا۔ اس کے بعد کیس 3 ماہ کے لیے جون 2024 میں ملتوی کیا، جن کو شک تھا کہ ایسا کیوں ہوا، وہ آج اس شک کے دور ہونے پر احسان مند ہیں۔

صحافی ثاقب بشیر نے اس پر تبصرہ کیا کہ:
ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ عمار سولنگی کے ایکس اکاؤنٹ کا اُس وقت تک پتہ نہیں لگا سکتے جب تک ایکس اس حوالے سے معلومات نہ دے، اس کے بعد ایکس کو بھی لکھا گیا تھا۔

اُن کے مطابق ٹوئٹر/ایکس ایسے معاملات میں ویسے بھی کم لفٹ کراتا ہے تو معاملہ جوں کا توں ہی رہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے