متفرق خبریں

غزہ میں بھیجی جانے والی افواج حماس کو غیرمسلح اور ختم کریں گی: صدر ٹرمپ

دسمبر 30, 2025

غزہ میں بھیجی جانے والی افواج حماس کو غیرمسلح اور ختم کریں گی: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مسلح ہو جائے ورنہ اسے بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے ایران کو بھی خبردار کیا کہ اگر اس نے جوہری پروگرام یا بیلسٹک میزائل بنانے کا کام بحال کیا تو امریکہ اس پر ایک اور بڑے حملے کی حمایت کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہمراہ فلوریڈا میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’اگر وہ غیر مسلح نہیں ہوتے، جس پر انہوں نے پہلے رضامندی ظاہر کی تھی، تو ان کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘

صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غزہ میں جانے والی افواج حماس کو غیرمسلح کریں گی اور اُن کے نہ ماننے پر اس تنظیم کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر 59 ممالک راضی ہوئے تھے اور حماس اس معاہدے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجے کی آفر کا جائزہ لے رہی ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اُن کی افواج غزہ میں حماس کو غیرمسلح کرنے کے منصوبے کا حصہ نہیں ہوں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے