سوشل میڈیا پر اسرائیلی پالتو کیوں کہا، صحافی رؤف کلاسرا نے مقدمہ درج کرا دیا
جنوبی پنجاب کے شہر لیہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف صحافی و ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف پوسٹ پر مقدمہ درج کرایا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں درج کرائے گئے مقدمہ کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف سید زین علی نے اُن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور اُن کو اسرائیلی پالتو کہا۔
ملزم کا تعلق بھی لیہ سے ہے۔
فیس پر یہ پوسٹ 14 جنوری کو دن اڑھائی بجے کی گئی تھی۔
جس پوسٹ پر رؤف کلاسرا نے مقدمہ درج کرایا ہے ایف آئی آر کے مطابق اُس میں لکھا گیا تھا کہ:
”ملیے لیہ کے اسرائیلی پالتو کُتے سے، نام: رؤف کلاسرا۔ کام: امریکہ و اسرائیل کے گیت گانا۔ اور ایران پر امریکی پالتو کُتے کبھی ایک اچھے اینکر نہ بن سکے۔ نہ ہی بے چارے کو صحافت میں کوئی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے دن رات بھونکنا، موصوف اسرائیلی۔ اچھی شہرت ملی، حالات خراب تھے پھر اچانک کسی ایجنٹ کے ہاتھ لگ گئے، انہوں نے کہا کلاسرا ہمارے پاس ہڈیوں کی کوئی کمی نہیں، بس تُم سوشل میڈیا پر ہمارے کُتے بن جاؤ۔ اور سارا دن ایران پر بھونکو ہم تمہیں رجا دیں گے۔ آج کل یہ صاحب اپنی جاب بہت اچھے سے کر رہے ہیں۔ لیکن بے چارہ کچھ دن پہلے تک کہہ رہا تھا کہ رہبر معظم خامنہ ای روس بھاگنے والے ہیں۔ لیکن اس کی منشا اور اللہ کا ارداہ ٹکرا گئے۔ اور اللہ نے ایران کی مدد کی اور وہاں مکمل امن قائم ہو گیا۔ اور ایسے کئی کُتے ایران میں مارے گئے جو امریکہ سے ڈالر لے کر بھونکتے تھے۔ اس بے غیرت پر لعنت بھیج کر اپنے غیرت مند مسلمان ہونے کا فرض ادا کریں۔“
مقدمے میں انسداد الیکٹرانک جرائم (پیکا) مجریہ 2016 کی 20، 24 اور 26A کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

