متفرق خبریں

جنسی کاروبار کے ملزم ایپسٹین کی لاکھوں فائلز پبلک، ٹرمپ اور مُسک کے تذکرے

جنوری 31, 2026

جنسی کاروبار کے ملزم ایپسٹین کی لاکھوں فائلز پبلک، ٹرمپ اور مُسک کے تذکرے

‏امریکی محکمہ انصاف نے جمعے کو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی فائلوں سے تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ لاکھوں نئے صفحات جاری کرنا شروع کر دیے، جس سے سیاسی طور پر دھماکہ خیز کیس کو مزید ایندھن ملا ہے۔

‏اس کیس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔
‏ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے سابق دوست، اور سزا یافتہ جنسی مجرم سے متعلق وسیع فائلوں کے جائزے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

‏بلانچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا:
‏”انہوں نے محکمے کو یہ نہیں بتایا کہ ہمارا جائزہ کیسے لیا جائے، کیا تلاش کرنا ہے، کیا ترمیم کرنا ہے، کیا رد نہیں کرنا،”۔

‏محکمہ انصاف نے کہا کہ جاری کی جانے والی کچھ دستاویزات میں 79 سالہ صدر ٹرمپ کے بارے میں "جھوٹے اور سنسنی خیز دعوے” ہیں جو 2020 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایف بی آئی کو جمع کروائے گئے تھے۔

‏بلانچ جو پہلے ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے ان باتوں کو مسترد کر دیا کہ صدر کے بارے میں شرمناک مواد کو جمعے کو جاری ہونے والی 30 لاکھ سے زیادہ دستاویزات، 180,000 تصاویر اور 2,000 ویڈیوز میں سے نکال لیا گیا ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر ٹرمپ کو نہیں بچایا۔ "ہم نے کسی کو نہیں بچایا اور نہ ہی کسی کا دفاع کیا۔”

سوشل میڈیا پر امریکی صارفین اِن فائلز میں سے صدر ٹرمپ، ایکس کے مالک ایلون مسک اور شہزادہ اینڈریو کے تذکرے نکال کر تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک جگہ لکھا گیا ہے کہ ایلون مسک نے جیفری ایپسٹین کے جزیرے پر جانے کے لیے منت ترلے کیے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے