بجلی کے گھریلو صارفین سے اضافی 125 ارب روپے وصول کرنے کی تجویز
پاکستان میں شہباز شریف حکومت نے گرمیوں کی آمد پر بجلی کے گھریلو صارفین سے اضافی 125 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ ڈان میں سینیئر صحافی خلیق کیانی کی خبر کے مطابق حکومت نے ارب پتی صنعت کاروں کو ریلیف دینے کی تیاریاں کر لی ہیں، اور مہنگی بجلی سے پریشان لگ بھگ 3 کروڑ گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی حکومت نے حال ہی میں انڈسٹری کے لیے "ریلیف” کا اعلان کیا تھا۔
خبر کے مطابق حکومت صنعتوں کو بجلی کی قیمت کر کے جو ریلیف دینے جا رہی ہے اس کا بوجھ گھریلو صارفین پر ڈالنے کی تیاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی کے دو کروڑ 85 لاکھ صارفین سے ماہانہ 200 روپے تا 675 روپے کےفکسڈ چارجز وصول کی تجویز دی ہے۔
اس تجویز پر عمل سے حکومت کو گھریلو بجلی صارفین کی جیبوں سے 125 ارب روپے مزید وصول ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈسٹری کو 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان میں گیس کے گھریلو صارفین پہلے ہی فکسڈ چارجز ادا کر رہے ہیں۔

