عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی ختم ہونے کے قریب، رپورٹ میں انکشاف
سپریم کورٹ کے معاون وکیل سلمان صفدر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ تقریباً تین سے چار ماہ پہلے تک اُن کی دونوں آنکھوں کی بینائی بالکل ٹھیک یعنی (6×6) تھی۔ اس کے بعد انہیں مسلسل دھندلا نظر آنے لگا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار جیل سپرنٹنڈنٹ کو شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بعد میں اچانک ان کی دائیں آنکھ کی نظر مکمل طور پر چلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف نے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا اور تشخیص کی کہ آنکھ میں خون کا لوتھڑا یا کلاٹ بن گیا تھا جس سے بینائی کا نقصان ہوا۔
عمران خان نے بتایا کہ علاج اور انجیکشن کے باوجود اب اُن کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔

