صحافی خرم اقبال کو لاہور سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ساتھ لے گئے، اہلخانہ
اسلام آباد میں ہم نیوز سے وابستہ صحافی خرم اقبال کو لاہور میں سادہ کپڑوں والے لوگ ساتھ لے گئے۔ یہ دعویٰ اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ اُن کے نیوز چینل نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ پروڈیوسر خُرم اقبال کو اُٹھایا گیا ہے۔
خُرم اقبال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کافی سرگرم ہیں اور گزشتہ روز اُن کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زبان پھسلنے کی ویڈیو پوسٹ وائرل ہوئی تھی۔
اس پوسٹ پر ن لیگ کے سوشل میڈیا ٹرولز نے اُن کے خلاف مہم شروع کی تھی۔
ہم نیوز کی خبر کے مطابق خرم اقبال اپنی فیملی کے ہمراہ بسنت منانے لاہور گئے تھے جہاں وہ اپنی بہن کے گھر مقیم تھے۔

