متفرق خبریں

پشاور میں نیلام کی گئی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ، محکمہ ایکسائز کی 47 کروڑ آمدن

فروری 15, 2026

پشاور میں نیلام کی گئی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ، محکمہ ایکسائز کی 47 کروڑ آمدن

‎خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز نے پشاور میں چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران 30 نمبر بیچ کر 47 کروڑ کما لیے۔

بیان کے مطابق ا یک دن میں 47 کروڑ اور 3 لاکھ روپے کی مجموعی نیلامی ہوئی جس میں کل 30 نمبر پلیٹس کی بولی لگائی گئی۔

نیلامی میں سب سے زیادہ بولی "داوڑ 1” چوائس نمبر پلیٹ پر 17 کروڑ اور 50 لاکھ روپے دی گئی جو انضمام الحق نامی شہری نے خریدی۔

دوسری بڑی بولی "اورکزئی 1” نمبر پلیٹ پر لگائی گئی۔ یہ پلیٹ سابق سنیٹر اور ایم پی اے اورنگزیب خان نے 4 کروڑ اور 10 لاکھ روپے میں خریدی۔

"وزیرستان 1” نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں فیض الرحمان نے خریدی۔

"مہمند 1” چوائس نمبر پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔

نیلامی میں "باجوڑ 1” نمبر پلیٹ 3 کروڑ اور 35 لاکھ روپے میں عباس شاہ نے خریدا۔

"خیبر 1” نمبر پلیٹ 2 کروڑ اور 1 لاکھ روپے میں نیلام ہوا جو حاجی اختیار محمد نے خریدا۔

"محسود 1” نمبر پلیٹ 2 کروڑ اور 20 لاکھ روپے میں عباس خان محسود نے حاصل کیا۔

"گجر 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 63 لاکھ روپے میں رضا خان گجر نے خرید لیا۔

"پشتون 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں امیر اللہ نامی شہری نے خرید لیا۔

"بونیر 1″ چوائس نمبر پلیٹ 95 لاکھ میں ملک اسد خان،”مردان 1” حافظ شیر رحمان نے 68 لاکھ اور "دیر 1” محمد طاہر خان نے 67 لاکھ میں خرید لیا۔

"جدون 1” سمیع اللہ نے 71 لاکھ اور "خلیل 1” گل زیب نے 65 لاکھ میں خریدا۔

"خٹک 1” محمد فیضان نے 61 لاکھ روپے جبکہ "تاج 1” فیاض احمد خان نے 42 لاکھ روپے میں خرید لیا۔

"کوہاٹ 1” نمبر پلیٹ 43 لاکھ روپے، "شیخ 1” کا نمبر 27 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔

"سوات 1″ نمبر پلیٹ 30 لاکھ روپے،”ایبٹ آباد 1” نمبر پلیٹ 17 لاکھ، "مروت 1” نمبر پلیٹ 26 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

"سید 1” نمبر پلیٹ 33 لاکھ اور "کلاچی 1” نمبر پلیٹ پر 25 لاکھ روپے کی بولی لگی۔

بیان کے مطابق نیلامی میں شامل دیگر نمبروں پر بھی شہریوں نے خاطر خواہ بولی لگائی، بھرپورعوامی شرکت نے وزیر ایکسائز سید فخرجہان کے آئیڈیا پر شروع کئے گئے منفرد منصوبے کی مکمل کامیابی کو واضح کر دیا۔

وزیر ایکسائز سید فخرجہان نے کہا کہ چوائس نمبر پلیٹس کا منفرد اور عوام دوست منصوبہ عوام کی بھرپور دلچسپی کے باعث کامیاب رہا۔۔

سید فخرجہان کا کہنا تھا کہ عوام کی دلچسپی کے تحت مزید من پسند چوائس نمبر پلیٹس کی بڈنگ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز آئندہ بھی عوامی سہولت، شفافیت اور جدیدیت پر مبنی ایسے مزید اقدامات جاری رکھے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے