متفرق خبریں

پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں رمضان سے قبل اضافہ

فروری 16, 2026

پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں رمضان سے قبل اضافہ

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 5 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 7 روپے 32 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اگلے 15 روز کے لیے ایندھن کی قیمتوں پر نظرِثانی کی ہے۔

ان نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری 2026 سے ہو چکا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔
ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 32 پیسے روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے268 روپے 38 پیسے تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے