متفرق خبریں

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام منہاس کی نجف حمید کا کیس سننے سے معذرت

فروری 17, 2026

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام منہاس کی نجف حمید کا کیس سننے سے معذرت

پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت کے کیس کی سماعت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے انکار کر دیا۔

منگل کو سماعت کے دوران ایک موقع پر جسٹس منہاس نے ‏وکیل سے کہا کہ وہ اپنےکلائنٹ کو سمجھائیں، یہ اچھی بات نہیں۔ میں اب یہ کیس نہیں سنوں گا۔

جسٹس انعام امین منہاس کے ریمارکس اور مقدمہ سننے سے انکار کے بعد نجف حمید نے بتایا کہ انہوں ایسا کچھ نہیں کہا جس پر مقدمہ نہ سُنا جائے۔

‏فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت ٹرائل کورٹ نے ختم کر دی تھی جس کی بحالی کی دخواست پر یہ پیشرفت ہوئی۔

جسٹس راجہ انعام امین نے ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

ٹرائل کورٹ نے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت بحال کر دی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے